پاکستان میں 5G کی دستک سپیکٹرم نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،507 ملین ڈالرز کی بولیاں لگ گئیں
مجموعی طور پر 597.2 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام ہو چکا ہے، جس سے مارکیٹ میں سپیکٹرم کی دستیابی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ ‘فائیو جی’ کی راہ میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔ پی ٹی اے نے سپیکٹرم نیلامی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 507 ملین ڈالرز حاصل ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن کے مطابق نیلامی کے پہلے مرحلے میں ٹیلی کام کمپنیوں نے بھرپور دلچسپی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 597.2 میگا ہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام ہو چکا ہے، جس سے مارکیٹ میں سپیکٹرم کی دستیابی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نیلامی کے دوران بڑی کمپنیوں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا:
(Jazz): 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم خرید کر سب سے آگے رہی۔ یوفون (Ufone): 180 میگا ہرٹز سپیکٹرم کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
زونگ (Zong): 110 میگا ہرٹز سپیکٹرم خریدنے میں کامیاب ہوئی۔
2300 اور 2600 میگا ہرٹز: تمام لاٹس (بشمول 2600 کی تمام 19 لاٹس) فروخت ہو گئیں۔
3500 میگا ہرٹز: 28 میں سے 22 لاٹس نیلام ہوئیں۔
700 میگا ہرٹز: تین میں سے دو لاٹس خریدار تلاش کرنے میں کامیاب رہیں۔