مشکل وقت میں ایرانی قیادت و عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری اور مسلم ممالک کے رہنمائوں کی ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

               
March 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد / تہران : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری اور مسلم ممالک کے رہنمائوں نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے ایرانی سپریم لیڈر کے نام لکھے گئے ایک خصوصی خط میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور امتِ مسلمہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایران امن، استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے پر استوار ہیں جنہیں مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کی نئی قیادت کے لیے کامیابی کی دعا کی اور خطے میں امن کے لیے ایران کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سمیت دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں، جن میں ایران کی سلامتی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے صدر Ilham Aliyev نے مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور امید ظاہر کی کہ آذربائیجان اور Iran کے درمیان ہمسایہ ممالک کے طور پر تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور تعاون جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ کچھ ایران کے حامی گروہوں نے بھی مبارکباد دی ہے مثال کے طور پر Houthi movement (یمن) اور Pro Shia in Iraq سے تعلق رکھنے والے بعض گروہوں نے نئے ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت اور مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف کئی بڑے مسلم ممالک نے ابھی تک کوئی باضابطہ مبارکباد نہیں دی۔