آن لائن تعلیم، پاکستان کی یونیورسٹیاں کیسے کام کریں گی، ہدایات جاری
تمام تعلیمی سرگرمیاں اور کلاسز کو فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے تمام یونیورسٹیوں اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوشنز (DAIs) کو فوری طور پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جس
یہ اقدامات ملک میں قومی وسائل کی بچت اور اداروں کی ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔HEC کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، درج ذیل تبدیلیاں فوری طور پر نافذ کی جائیں گی
سو فیصد آن لائن کلاسز: تمام تعلیمی سرگرمیاں اور کلاسز کو فوری طور پر آن لائن موڈ میں منتقل کیا جائے گا۔
ہفتے میں چار دن کام : ادارے پیر سے جمعرات تک کام کریں گے۔
ورک فرام ہوم (WFH): عملے اور فیکلٹی کے 50% تک ارکان کو متبادل دنوں کی بنیاد پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ورچوئل میٹنگز: میٹنگز کو جہاں تک ممکن ہو آن لائن منعقد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، ہر یونیورسٹی اور DAI کو اپنے WFH انتظامات کی مخصوص تفصیلات طے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ تعلیمی شعبے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قومی وسائل کی بچت کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت میں ادارہ جاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔ ان اقدامات پر “لیٹر اینڈ سپرٹ” میں سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ فریقین کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔
IMPORTANT: As per directives of the Prime Minister of Pakistan, all universities and DAIs have been instructed to implement austerity measures immediately and effectively! pic.twitter.com/qAxpNPMhnB
— HEC Pakistan (@hecpkofficial) March 10, 2026