وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے ، نوٹیفکیشن

               
March 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق ہفتے میں بروز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گےجبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا ،نوٹیفیکیشن وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا