پہلا ون ڈے:بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

چار کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں جن میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شمائل حسین شامل ہیں۔

               
March 11, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 رنز کا ہدف مناسب ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں جن میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شمائل حسین شامل ہیں۔

ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی موجود ہیں۔