افطار کے اجتماعات مختلف خاندانوں اور کمیونٹی کے افراد کو جمع کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور یہ بھائی چارے اور خوشیوں کے تبادلے کا باعث بنتے ہیں
March 11, 2026 ·
بام دنیا
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ساؤتھ نیپین مسلم کمیونٹی مسجد میں افطار میں شرکت کی اور بغیر کسی پروٹوکل کے مسجد میں موجود مسلمانوں کے ساتھ افطار کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم افطاری تقسیم کر رہے ہیں ۔سب کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں
مارک کارنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ افطار کے اجتماعات پورے کینیڈا میں خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹی کے افراد کو اکٹھا کرتے ہیں۔
انہوں نے مسجد انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورافطاری میں شامل ہونے والوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا بھر میں افطار کے اجتماعات مختلف خاندانوں اور کمیونٹی کے افراد کو جمع کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں
اور یہ بھائی چارے اور خوشیوں کے تبادلے کا باعث بنتے ہیں۔