پہلا ون ڈے، بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4، محمد وسیم 0 اور ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈھاکا : 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔
بنگلادیش نے 115رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، تنزید حسن 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نجم الحسن شانٹو نے 27 رنز بنائے، شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 30.1 اوورز میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے کیا، لیکن فرحان صرف 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شامل حسین 4 اور معاذ صداقت 18 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بنگلادیشی بولرز کے سامنے ناکام ثابت ہوئی، فہیم اشرف 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4، محمد وسیم 0 اور ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میں سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم ٹاس جیتتی تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتی، اور اس وکٹ پر 270 سے 280 رنز کا ہدف اچھا ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے تھے: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین۔