مکیش امبانی امریکہ میں نئی آئل ریفائنری قائم کریں گے، ٹرمپ کا اعلان

300 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے ، ایکس پر بیان

               
March 11, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ  میں 50 سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ  یہ 300 ارب ڈالرز کا تاریخی معاہدہ امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ براؤنز وِِل میں یہ نئی ریفائنری امریکہ کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکہ  فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔ امریکہ فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اُس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

یہ ریفائنری امریکہ کے تقریباً 1.2 ارب بیرل لائٹ شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالرز ہے اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔