سلامتی کونسل میں ایران کے حملوں کے خلاف قرارداد منظور
ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ چین اور روس ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان نے بھی خلیجی ممالک کی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کم کرنے اور مزید حملوں سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ چین اور روس ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان نے بھی خلیجی ممالک کی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
سلامتی کونسل کے علاوہ عالمی سطح پر بھی ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی، مجموعی طور پر 135 ممالک نے اس اقدام کی مخالفت اور مذمت کی۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس کے باعث یہ منظور نہ ہو سکی۔ روس کی قرارداد کے حق میں 4 ووٹ پڑے جبکہ 2 ممالک نے مخالفت کی اور 9 ارکان ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔