ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز کرپشن الزامات پر معطل

تینوں افراد پر بارباڈوس میں منعقد ہونے والی بم ٹی10 لیگ کے دوران اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں

               
March 12, 2026 · اسپورٹس

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن الزامات کے تحت ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیون سیئرلز اور دو ٹیم آفیشلز چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد پر بارباڈوس میں منعقد ہونے والی بم ٹی10 لیگ کے دوران اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں، جن میں میچ فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانا اور تحقیقات میں عدم تعاون شامل ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ٹریون گرفتھ پر تحقیقات میں عدم تعاون کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے تینوں کو تاحکم ثانی ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر دیا ہے۔