کینیڈا ایران جنگ میں حصہ نہیں لے گا،کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
کینیڈا ایران جنگ پر واضح مؤقف رکھتا ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔
March 12, 2026 · بام دنیا
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔
مارک کارنی نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا ایران جنگ پر واضح مؤقف رکھتا ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ جی سیون ممالک ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ مؤقف اپنائیں گے۔