یو اے ای کا ایران پر حملوں کیلئےفضائی و علاقائی حدود دینے سے انکار
خطے کے ممالک پر ایران کے ’ گھناؤنے، غیرقانونی۔بلا اشتعال حملوں‘ کی مذمت کرتے ہیں
فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات کی وزیرِ مملکت لانا نسیبہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم امریکہ کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود یا علاقے کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے خطے کے ممالک پر ایران کے ’ گھناؤنے، غیرقانونی اور بلا اشتعال حملوں‘ کی مذمت کی ہے۔
یہ صورتحال صرف حملوں کی شدت کے باعث ہی حیران کن نہیں، بلکہ اس لیے بھی ہے کہ ایران نے اس تنازع میں پورے خطے کو گھسیٹ لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہی ہونا چاہیے۔
اماراتی وزیر لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہے اور اپنے تیل کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کی صنعت پر ہونے والے حملوں کے جھٹکے کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔