عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

تیل کے محفوظ ذخائر جاری کرنے کے اعلان سے بھی قیمتیں نیچے نہ آسکيں

               
March 13, 2026 · بام دنیا

خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے

عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تیل کے محفوظ ذخائر جاری کرنے کے اعلان سے بھی قیمتیں نیچے نہ آسکيں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافےکے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت  9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی تیل کی منڈی میں  بڑی سپلائی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنےکا اعلان کیا تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔