کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔مشتعل شہریوں نے ٹینکر جلا دیا
ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔
March 13, 2026 · شہر گزشت
کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر موٹرسائیکل نوجوان کو کچل دیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو جلا دیا
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اسپتال میں نوجوان کی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔جو پی آئی بی کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔