پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

تین میچز کی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

               
March 13, 2026 · اسپورٹس

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا تھا۔