امریکہ نے ایران میں 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سینٹکام

60 بحری جہاز اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نقصان پہنچایا تباہ کیا گیا۔

               
March 13, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکہ نے مجموعی طور پر 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹکام کے مطابق ان میں تقریباً 60 بحری جہاز اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کر دیا گیا۔

دیگر اہداف میں ایران کے کمانڈ سینٹرز، اسلحہ سازی کے مراکز، بیلسٹک میزائل سائٹس، آبدوزیں اور فضائی دفاعی نظام شامل تھے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے بعض فوجی تحقیق کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی۔اسرائیلی مشترکہ کارروائی کے آغاز میں فضائی حملوں کے دوران ایران میں ایک سکول کو غیر ارادی طور پر نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔