یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حملوں کا ایرانی دعویٰ

حملہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران کیا گیا۔کیریئر کو شدید نقصان پہنچا

               
March 13, 2026 · بام دنیا

امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہیم لنکن

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ائیرکرافٹ کیریئر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ترکیہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور پاسدارانِ انقلاب نے جمعے کی صبح دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائل اور ڈرون حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران کیا گیا اور اس میں امریکی بحریہ کے کیریئر کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم بیان میں نقصان کی نوعیت، جہاز کی موجودہ حالت یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی فوج یا یونائٹیڈ اسٹیٹ نیوی کی طرف سے اس دعوے کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو ایک ایٹمی توانائی سے چلنے والا نِمٹز کلاس طیارہ بردار بحری جہاز ہے جو طویل عرصے سے امریکی بحریہ کے بیڑے کا اہم حصہ رہا ہے۔