اسرائیلی طیاروں کا بیروت میں یونیورسٹی پر حملہ، دو لبنانی سائنسدان شہید
حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور جاں بحق ہوگئے
March 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بیروت: اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی یونیورسٹی پر فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور جاں بحق ہوگئے۔
لبنان کے صدر نے لبنانی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔