دوسرا ون ڈے: پاکستان نے بنگلادیش کو 275 رنز کا ہدف دے دیا

قومی ٹیم 48ویں اوور کی تیسری گیند پر 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،معاذ صداقت نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

               
March 13, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ڈھاکا: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم نے بنگلادیش کو جیت کیلیے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم 48ویں اوور کی تیسری گیند پر 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے بیٹر معاذ صداقت نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سلمان آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان مہدی حسن نے کہا کہ وہ گزشتہ میچ کی کامیابی کے فارمولے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مہدی حسن نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، وہی کھلاڑی میدان میں اتارے گئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔