امریکہ کا اسٹریٹجک تیل ذخیرہ کھولنے کا فیصلہ۔ اگلے ہفتے سپلائی شروع
محکمہ توانائی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا حکم دیدیا
March 14, 2026 · بام دنیا
امریکی محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے جاری کیے جانے والے تیل کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی۔
محکمہ توانائی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے عالمی سطح پر 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کے مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران پیدا ہونے والی قلت کا مقابلہ کرنا ہے۔
یہ تیل آئندہ چار ماہ کے دوران مرحلہ وار مارکیٹ میں جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل اس ذخیرے سے بڑی مقدار میں تیل 2022 میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں جاری کیا گیا تھا، جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
ٹیگز: