امریکہ نے ایران جنگ کے لیے ابتدائی زمینی دستے روانہ کر دیئے

یہ وہ جہاز ہے جہاں سے یہ میرین اہلکارجنگی علاقے میں تعینات کیے جا سکتے ہیں

               
March 14, 2026 · بام دنیا

امریکا کے 31ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے اہلکار جاپان کے شہر اوکیناوا میں واقع اپنے ہوم پورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں اور ان کے ساتھ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز USS Tripoli بھی موجود ہے

یہ وہ جہاز ہے جہاں سے یہ میرین اہلکار جنگی علاقے میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، چاہے کسی ہنگامی صورتحال کا جواب دینا ہو یا ممکنہ طور پر ایران کے کسی حصے پر کنٹرول سنبھالنے کے لیے کارروائی کرنا ہو۔

الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق انہیں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں تعینات ہونے والے ابتدائی زمینی دستوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اگرچہ میرین فورسز سمندر اور خشکی دونوں جگہ کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بتدریج اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے اور بظاہر یہ عندیہ ملتا ہے کہ واشنگٹن اس جنگ کو جلد ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔