عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 98 ڈالر فی بیرل اضافہ

برطانوی برینٹ بھی سنچری کرنے کے بعدناٹ آؤٹ،قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔

               
March 14, 2026 · بام دنیا

تیل کی مسلسل اونچی اڑان،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 98 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ، 98.71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی برینٹ بھی سنچری کرنے کے بعد ناٹ آؤٹ،قیمت بڑھ کر ایک سو تین ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔

آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ اب تک سب سے زیادہ تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔