کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو ایران سے آزاد کرائیں گے،ٹرمپ

انگلینڈ، چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک اس اہم شپنگ چینل میں جنگی بحری جہاز بھیجیں گے تاکہ ایران کی جانب سے کوئی خطرہ نہ رہے۔

               
March 14, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو ایران سے آزاد کرائیں گے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ انگلینڈ، چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک اس اہم شپنگ چینل میں جنگی بحری جہاز بھیجیں گے تاکہ ایران کی جانب سے کوئی خطرہ نہ رہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو جلد ہی کھلا، محفوظ اور آزاد بنانے کے لیے اقدامات کرے گا اور ایران کی ممکنہ کشتیوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی 100 فیصد فوجی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ایرانی کشتیوں اور ڈرونز کے استعمال کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

ایران کے نمائندے علی بحرانی نے جنیوا میں کہا کہ تہران کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے “من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی” ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دیگر ممالک کو بھی اپیل کی کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ یہ چینل کھلا اور محفوظ رہے۔