کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ٹینکر نے 2 افرادکچل دیئے
ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے ہیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موجود ہے
March 15, 2026 · شہر گزشت
کراچی کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں دونوں آئل ٹینکرز نہیں ہٹائے جا سکے۔حادثہ ٹینکر کا برک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز کے دونوں ڈرائیورز حادثے کے بعد فرار ہوگئے ہیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موجود ہے۔ ڈمپر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ دونوں ٹینکرز سے ڈیزل خالی کیے بغیر نہیں ہٹا سکتے ہیں، جاں بحق دونوں افراد کے ورثاء میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے مالکان کو ڈھونڈ کر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جاں بحق دونوں افراد کو کس گاڑی نے کچلا تحقیقات کر رہے ہیں۔