ایران کا اسرائیل اور عراق و کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

علی السالم اور عریفجان فوجی اڈے بھی طاقتور ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے تباہ

               
March 15, 2026 · بام دنیا
ویڈیو میں شمالی اسرائیل کے شہر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے، فائل فوٹو

ویڈیو میں شمالی اسرائیل کے شہر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے، فائل فوٹو

ایران کی فوج پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل اور عراق و کویت میں موجود تین امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیل میں “ایمبولینسوں کے سائرن کی مسلسل آوازیں” اور اسرائیلی حکام کی جانب سے “ہلاکتوں اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد” کا اعتراف اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ تہران کی جانب سے داغے گئے بھاری میزائلوں نے تل ابیب کے صنعتی علاقوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عراق کے شہر اربیل میں واقع حریر ایئربیس کے ساتھ ساتھ کویت میں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے علی السالم اور عریفجان فوجی اڈے بھی طاقتور ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے تباہ کر دیے گئے ہیں۔