امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مدد کے لیے کئی بار رابطہ کیا، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین ایک نیا دفاعی نظام تیار کر رہا ہے جو اسی سال مکمل ہونے کی توقع ہے اور اسے میزائل حملوں کے خلاف آزمایا جائے گا۔

               
March 15, 2026 · بام دنیا

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کے لیے کئی مرتبہ رابطہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات انتہائی ضروری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہونا چاہیے۔

یوکرینی صدر کے مطابق یوکرین ایک نیا دفاعی نظام تیار کر رہا ہے جو اسی سال مکمل ہونے کی توقع ہے اور اسے میزائل حملوں کے خلاف آزمایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیم اگلے ہفتے سہ فریقی مذاکرات چاہتی ہے، تاہم امریکا کے ساتھ مجوزہ ڈرون معاہدے پر دستخط کی فی الحال امید نہیں ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کرنا دراصل پابندیوں میں نرمی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس کی موسمِ بہار میں ممکنہ فوجی پیش قدمی پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے۔