نیتن یاہو زندہ ہیں،ان کے قتل کی خبر افواہ ہے۔حکومت کا بیان
گزشتہ روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو زندہ ہیں، ان کے قتل کی خبر افواہ ہے۔
نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ خبریں زیر گردش ہیں،سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آنے لگی تھیں کہ 12 مارچ کو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں۔
لوگوں نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا جس کے بعد بنجمن نیتن یاہو کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی۔
گزشتہ روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں تاہم آج اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان نے تمام افواہوں کو غلط قرار دے دیا۔
دوسری جانب ایران کے پاس دارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم کا تعاقب جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کا قاتل زندہ ہے تو وہ پوری قوت سے اس کا تعاقب کریں گے اور مارنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔