102 سالہ چینی خاتون جسے گزشتہ 50 سال میں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی
یہ منفرد طرز زندگی اور صحت مند عادات انہیں 102 سال کی عمر میں بھی فعال اور خوش مزاج رکھتی ہیں۔
مشرقی چین کے صوبے Zhejiang کے علاقے Taizhou کی 102 سالہ خاتون جن باؤ لینگ نے اپنی طویل عمر اور منفرد طرز زندگی کے باعث انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کی ہے۔ 102 سال کی عمر میں بھی وہ ذہنی طور پر بہت مستعد اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں اور گزشتہ 50 سال میں انہیں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
جن باؤ لینگ روزانہ صبح 9 بجے اٹھتی ہیں، نہانے کے بعد باغ میں سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور شام 7 بجے سونے کے لیے لیٹ جاتی ہیں۔ دن بھر وہ کئی بار مختصر قیلولہ بھی کرتی ہیں۔ ان کے بیٹے کے مطابق وہ روزانہ تقریباً 15 گھنٹے سوتی ہیں۔
ان کا کھانے کا معمول بھی منفرد ہے۔ دوپہر اور رات کے کھانے میں نوڈلز یا چاول شامل ہوتے ہیں، ساتھ ہی گوشت، کیک، چائے، براؤن چینی اور کھجوریں بھی پسند ہیں۔ روزانہ وہ 2 انڈے اور 3 مالٹے کھاتی ہیں مگر سبزیاں کم کھاتی ہیں۔
اگرچہ ان کے ٹانگوں کے جوڑ اب زیادہ لچکدار نہیں ہیں اور چلنے میں مدد کی ضرورت پڑتی ہے، مگر بینائی اب بھی بہترین ہے اور ہاتھ بالکل درست کام کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ سلائی بھی کر لیتی ہیں۔
یہ منفرد طرز زندگی اور صحت مند عادات انہیں 102 سال کی عمر میں بھی فعال اور خوش مزاج رکھتی ہیں۔