تیسرا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی
میچ کے دوران طاقین احمد نے چار، مصطفی ضُر رحمان نے تین اور نہید رانا نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا، تاہم قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 279 رنز بنا سکی اور 11 رنز سے میچ ہار گئی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار سنچری بنائی اور 107 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ توحید ہریدوئے نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی۔ دیگر بلے بازوں میں لٹن داس 41، سیف حسن 36 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث راؤف نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز میں سلمان آغا نے بہترین فارم دکھائی اور 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک نہیں پہنچا سکے۔ غازی غوری 29، سعد صداقت 38، عبدالسماد 34 اور شاہین شاہ آفریدی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میچ کے دوران طاقین احمد نے چار، مصطفی ضُر رحمان نے تین اور نہید رانا نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔