کراچی کے علاقے محمدی کالونی میں مچھلی کے گودام میں آتشزدگی

ریسکیو حکام کے مطابق مچھلی کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

               
March 16, 2026 · شہر گزشت
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈاکس محمد کالونی میں مچھلی کے گودام میں آتشزدگی سے گودام مکمل تباہ ہوگیا۔گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق مزید روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ آگ چار سے پانچ گھروں میں لگی تھی۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ مچھلی کے گودام میں آگ لگی تھی۔