امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ۔فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے
March 16, 2026 · بام دنیا
خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے
امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہو گیا، فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ جائے گا۔
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔