سرگودھا میں شوہر نے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا
ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کیا
March 16, 2026 · شہر گزشت
سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین ملاح نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کیا جن میں 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعہ یا ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔