پاکستان کا بحری آئل ٹینکر محفوظ طور پر آبنائے ہرمز سے نکل آیا

جہاز سے حاصل کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر ان بحری جہازوں میں تازہ ترین ہے

               
March 16, 2026 · بام دنیا

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خلیج فارس کی صورتحال کشیدہ ہو گئی اور آبنائے ہرمز کو ایرانی فوج نے بند کر رکھا ہے، لیکن اس دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایک ٹینکر بغیر کسی رکاوٹ کے آبنائے ہرمز پار کر کے منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی نامی یہ افرامیکس کلاس ٹینکر اتوار کو حساس سمندری راہداری سے گزرا اور بعد میں عمان کے ساحلی شہر کے قریب دیکھا گیا۔ اس ٹینکر میں عام طور پر 80 ہزار سے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن خام تیل ہوتا ہے۔ تجزیہ کار اس محفوظ گزرنے کو پاکستان کے لیے اہم سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

جنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر ایرانی بحری جہاز نے ٹرانسپونڈر آن رکھ کر آبنائے ہرمز پار کی ہے۔

اس سے پہلے کچھ جہازوں نے اپنے سگنل بند کرکے یہاں سے سفر کیا تھا۔

ڑض

دوسری طرف بھارت کے ٹینکرز کا معاملہ مختلف رہا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت اس وقت ملی جب گزشتہ ماہ ضبط کیے گئے تین ایرانی آئل ٹینکرز کو بھارت نے چھوڑا، یعنی ٹینکر کے بدلے ٹینکر کی ڈیل کی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف عالمی توانائی مارکیٹ بلکہ خطے میں سفارتی تعلقات کے لیے بھی اہم اشارہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کی اس کشیدہ صورتحال میں عالمی برادری کس ملک کی حکمت عملی کو زیادہ مؤثر سمجھے گی، یہ اب دلچسپی کا مرکز ہے۔