جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں تیز
اسرائیلی سرحد کے قریب مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں
فائل فوٹو
اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ لبنان کے اندر زمینی فوجی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ یہ مزید پھیلے گی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنانی علاقے میں اس پیش قدمی اور حملے کا مقصد یہ ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں یا تو ناکام ہے یا اس کے لیے تیار نہیں، اس لیے اسرائیل خود یہ اقدام کر رہا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے آج شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے قریب مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں جاری ہیں، خاص طور پر خیام نامی قصبے کے اطراف میں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج گزشتہ چند دنوں سے خیام شہر کا محاصرہ کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حزب اللہ نے چند گھنٹے پہلے دعویٰ کیا کہ اس نے خیام کے علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ داغے ہیں۔ تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے قریبی قصبے طیبہ میں ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔