امریکی ٹارپیڈو حملے میں ایرانی ملاحوں کی ہلاکت پر بدلہ لینے کا اعلان

ہم دشمن کے جرم کو کبھی نہیں بھولیں گےاپنے شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لینگے

               
March 17, 2026 · بام دنیا

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ بحرِ ہند میں سری لنکا کے قریب امریکی ٹارپیڈو حملے میں درجنوں ایرانی ملاحوں کی ہلاکت کا دشمن کو مہلک جواب دیا جائے گا۔

ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ہم دشمن کے جرم کو کبھی نہیں بھولیں گے اور اپنے شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اسے ایسی مہلک ضربیں لگائیں گے جہاں سے اسے کم سے کم توقع ہو گی۔ اگرچہ آج ہم اپنے پیاروں کے غم میں ہیں، لیکن خدا کے فضل سے ہم نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

4 مارچ کو ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا سری لنکا کے شہر گال کے ساحل کے قریب ایک امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں ڈوب گیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 87 ملاح ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق 32 ملاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایرانی بحریہ کا یہ جہاز بھارت کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں شرکت کے بعد ایران واپس جا رہا تھا جب اسے بین الاقوامی سمندری حدود میں امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا۔