کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔ یورپی رہنما

               
March 17, 2026 · بام دنیا

کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے لبنان میں جاری لڑائی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ’پائیدار سیاسی حل‘ کے لیے بات چیت شروع کریں۔

ایک مشترکہ بیان میں ان ممالک نے لبنان کی حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے اور اسرائیل پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے ایران کی جنگ میں شامل ہونے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی۔

یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے تباہ کن انسانی نتائج ہوں گے اور یہ ایک طویل تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے۔ اسے روکنا ضروری ہے۔‘