بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ

امریکی سفارتخانے کے قریب سے اٹھتی ہوئی آگ اور دھواں دکھائی دے رہا ہے

               
March 17, 2026 · بام دنیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد دھماکوں کے باعث کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے استعمال شدہ عمارت پر ہوائی حملہ اور امریکی سفارتخانے کو ہدف بنانے والے ڈرون حملے شامل ہیں

بغداد کے محفوظ گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی آواز کے بعد یہ مہلک حملہ بغداد کے جدیریہ علاقے میں ہوا۔

امریکی سفارتخانے کے قریب سے اٹھتی ہوئی آگ اور دھواں دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دیگر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے سفارتخانے کے قریب آسمان میں متعدد ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتخانے کے فضائی دفاعی نظام نے صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں کم از کم دو ڈرونز کو مار گرایا، جبکہ ایک تیسرا ڈرون کمپاؤنڈ کے اندر جا کر ٹکرایا۔ گواہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ علاقے میں دیکھی جانے والی آگ اور دھواں کمپاؤنڈ کے اندر سے اٹھ رہا تھا۔