مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔ ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی خطے میں سلامتی نہیں لاتی
March 17, 2026 · بام دنیا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی خطے میں سلامتی نہیں لاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی خطے کے ممالک کو خود قائم کرنا ہوگی۔
قالیباف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا چہرہ اور نظام بدل جائے گا، لیکن یہ امریکہ کے منصوبوں کے مطابق نہیں ہوگا۔ ہم، یعنی خطے کے اسلامی ممالک، اقتصادی اور سکیورٹی دونوں پہلوؤں میں علاقائی نظم و سلامتی قائم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔