ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل
گروپ ڈی کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔
فائل فوٹو
نیدرلینڈ: ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ 15 اگست سے شروع ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہیں۔
ایونٹ کےلیے ٹیموں کو 4، 4 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 2018 کے بعد دوبارہ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے۔
گروپ ڈی کی دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، ویلز اور روایتی حریف بھارت شامل ہیں۔ گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔
گروپ بی میں گروپ بی میں بیلجیئم، جرمنی، فرنس اور ملائیشیا کی ٹیمیں موجود ہیں۔گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہاکی ورلڈکپ 2026 میں جرمنی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔