چاند رات۔ عیدالفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
چاند رات پرصوبائی دارالحکومت میں 5 ہزار افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہےکہ چاند رات، عیدالفطرپرلاہورسمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ،اضافی نفری تعینات ہوگی،چاند رات پرلاہورسمیت صوبہ بھر میں لیڈی پولیس سمیت17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔
چاند رات پرصوبائی دارالحکومت میں 5 ہزار افسران واہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے،عیدالفطرپر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 29 ہزار عید اجتماعات کیلئے47 ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہونگے۔
عیدالفطرپرصوبائی دارالحکومت میں10ہزارافسران واہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، سیکورٹی ایجنسیز کی مدد سےشرپسند عناصرپرکڑی نظررکھیں،موجودہ سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظربین الصوبائی سرحدی و دریائی پولیس چیک پوسٹوں پراہلکارالرٹ رہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سےمساجد، امام بارگاہوں اوراہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے،ڈولفن اسکواڈ، پی آریو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، مارکیٹوں، اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے،خواتین، فیملیزکو ہراساں کرنےوالےاوباشوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی،آرپی اوز، ڈی پی اوزچاند رات،عیدالفطر سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں،اہم شاہراہوں، پبلک مقامات پرٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔