ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل جنگ 18 سے 27 مارچ تک

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر اپ ڈیٹس

               
March 25, 2026 · Live

اہم نکات

  • جمعہ 27 مارچ کو جنگ 28 ویں روز میں داخل ہوگئی۔
  • پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا۔ ٹرمپ کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے کر انہیں تحفہ دیا۔ ان میں بیشتر پاکستانی جہاز تھے۔
  • جنگ پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔

Friday, 27 March 2026 – 22:25 #
ایران میں دو جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے ، سرکاری میڈیا

تہران : ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی دو جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں لیکن کوئی تابکار مواد خارج نہیں ہوا۔

ارنا نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے شمال مغربی ایران میں واقع خونداب ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ کیا۔ ارنا نے صوبہ مرکزی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسرا حملہ یزد کے شہر اردکان میں یورینیئم افزودگی کی تنصیب پر کیا گیا جہاں حکام کے مطابق تابکار مادے کا اخراج تنصیب کی حدود سے باہر نہیں ہوا۔ یہ اطلاع پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی فارس نے دی ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 22:23 #
امریکہ کو 15 نکاتی جواب کا انتظار، آپریشن جاری رہے گا ، مارکو روبیو

فرانس: امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کر سکتی ہے جبکہ وہ 15 نکاتی امن منصوبے پر ایران کے جواب کے منتظر ہیں۔

جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں زمینی فوج اتارنے پر غور کر رہا ہے تو روبیو نے کہا کہ وہ فوجی حکمتِ عملی پر بات نہیں کریں گے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مقاصد واضح ہیں اور ’ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم بہت جلد ان کے حصول کے قریب ہیں‘۔

ایران میں امریکی کارروائی کب تک جاری رہے گی؟ اس سوال کے جواب میں روبیو نے کہا کہ ’یہ معاملہ ہفتوں کا ہے، مہینوں کا نہیں۔‘

روبیو نے مزید کہا کہ یہ ’ایک طویل جنگ نہیں۔‘جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران میں زمینی فوج بھیجے گا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اہداف ’کسی بھی زمینی فوج کے بغیر حاصل کر سکتا ہے۔‘

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آج امریکہ کے 15 نکاتی منصوبے پر ایران کے جواب کی توقع کر رہے ہیں؟

اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ایران کا جواب جمعے کو متوقع ہے۔ روبیو نے کہا کہ ’ہمیں ابھی تک کچھ نہیں ملا‘۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی جواب ’کسی بھی لمحے آ سکتا ہے‘ اور وہ ’کوئی پیشگوئی نہیں کریں گے۔‘

Friday, 27 March 2026 – 21:41 #
پاسداران انقلاب کا امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ صنعتی کمپنیوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم

تہران : ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے خطے میں موجود ان تمام صنعتی کمپنیوں اور اداروں کو، جن کا تعلق امریکہ یا اسرائیل سے ہے، فوری طور پر کام بند کر کے انخلا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ انتباہ ایران کے ایٹمی پلانٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق، آئی آر جی سی نے ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ہیوی واٹر پلانٹ اور یلو کیک (Yellowcake) پروڈکشن پلانٹ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اب ان کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جنگجو ان تمام صنعتی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے جن میں امریکی سرمایہ کاری ہے یا جن کا اسرائیل کے ساتھ تزویراتی اتحاد ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے ان کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر فوری طور پر کام کی جگہیں چھوڑ دیں۔
مزید برآں متحملہ اہداف کے گرد ایک کلومیٹر کے ریڈیس میں رہنے والے شہریوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک کہ “انتقامی کارروائی” کا ہدف پورا نہیں ہو جاتا۔

Friday, 27 March 2026 – 21:30 #
تہران پر حملے: 120 سے زائد عجائب گھروں اور تاریخی یادگاروں کو شدید نقصان

تہران : حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایران کا گراں قدر ثقافتی اور تاریخی ورثہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دارالحکومت کی کم از کم 120 تاریخی عمارتیں اور عجائب گھر ان حملوں کی زد میں آئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘ایسنا’ (ISNA) نے تہران سٹی کونسل کی کلچرل ہیریٹیج کمیٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ مقامات میں عالمی سطح پر شہرت یافتہ عمارتیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جن اہم عمارات کو نقصان پہنچا ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں

گلستان پیلس: یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی محل ، سعد آباد پیلس کمپلیکس: تہران کا مشہور تاریخی و ثقافتی مرکز، مرمر پیلس (ماربل پیلس): پہلوی دور کی اہم یادگار و دیگر عمارات سابقہ جینڈرمیری بلڈنگ، بہارستان پولیس اسٹیشن اور شکوفہ سینما شامل ہیں ۔

ثقافتی ورثہ کمیٹی نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “ایران کی تاریخی شناخت اور تہذیبی ورثے کے خلاف واضح جرم” قرار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات کو نشانہ بنانا 1954 کے ہیگ کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو مسلح تنازعات کے دوران ثقافتی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ محض عمارتوں کی تباہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ اور ایرانی قوم کے مشترکہ حافظے پر حملہ ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 21:26 #
اسرائیلی فوج کی ایرانی شہریوں کو اراک سے فوری انخلا کی وارننگ

تہران:اسرائیلی فوج نے وسطی ایران کے صوبہ مرکزی کے دارالحکومت اراک کے کچھ حصوں سے لوگوں کو فوری طور پر انخلا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ’آنے والے گھنٹوں میں‘ خطے کے کئی علاقوں میں آپریشن کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیوں کا ہدف ’ایرانی حکومت کے فوجی ڈھانچے‘ ہوں گے۔

یہ ہدایات اسرائیلی فوج کے فارسی زبان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہیں۔

’اپنی حفاظت اور بہبود کی خاطر، ہماری درخواست ہے کہ آپ فوری طور پر نکل جائیں۔‘ اسرائیل فوج کا مزید کہنا ہے کہ ’ان علاقوں میں موجودگی سے آپ کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 21:08 #
جی سیون وزرائے خارجہ کا ایران جنگ میں شہریوں پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ

فرانس: دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ (G7) کے وزرائے خارجہ نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازع میں عام شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، فرانس میں جاری جی سیون ممالک کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے دن وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اس اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جنگ کے اثرات سے علاقائی شراکت داروں، سویلین آبادی اور اہم بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

وزرائے خارجہ نے تنازع کے فریقین پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں اور انسانی ہمدری کی بنیاد پر کارروائیوں کو ترجیح دیں۔

جی سیون نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں جہاز رانی کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ دنیا کی کل تیل کی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد حصہ اسی اہم بحری راستے سے گزرتا ہے۔

وزرا نے خطے کے دیگر ممالک پر اس جنگ کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں میں استحکام برقرار رہے۔

جی سیون گروپ میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں، جبکہ یورپی یونین بھی اس گروپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس سال اجلاس کی میزبانی فرانس کر رہا ہے، جہاں عالمی رہنماؤں کی توجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے پر مرکوز ہے۔

بریکنگ | Friday, 27 March 2026 – 20:47 #
کروزمیزائلوں کاذخیرہ تیزی سے خرچ۔خارگ پرحملہ جنگ میں طوالت لائے گا،پینٹاگان پریشان
      امریکی دفاعی ذرائع اور میڈیارپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے جنگ کے پہلے چار ہفتوں کے دوران 850سے زائد کروز میزائل داغے ہیں۔ استعمال کی یہ غیر معمولی رفتار امریکی وزارت دفاع کے اندر ان ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے حوالے سے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔اخبار”واشنگٹن پوسٹ” کے مطابق حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس کثرت سے استعمال نے پینٹاگان کو استعمال کی شرح کی نگرانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس دوران یہ انتباہ بھی سامنے آئے ہیں کہ مشرق وسطی میں موجود ذخائر تشویشناک سطح تک پہنچ… مزید پڑھیں
Friday, 27 March 2026 – 19:29 #
اسرائیل پر ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں شدت؛ 24 گھنٹوں میں 261 افراد زخمی

تل ابیب: ایران اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید تیزی دیکھی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 261 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
ایران کے میزائل حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 5,492 اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔

اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 116 زخمی زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں 261 نئے زخمیوں کو لایا گیا جو ایران اور حزب اللہ کی مشترکہ کارروائیوں کا نشانہ بنے۔

Friday, 27 March 2026 – 19:11 #
امریکہ و اسرائیل کی ایران میں دو بڑی اسٹیل ملز پر بمباری ، بھاری نقصان

تہران: ایران اور اسرائیل-امریکہ کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے دوران ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر امریکی اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایران کی دو اہم ترین اسٹیل فیکٹریوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ‘فارس’ اور سرکاری براڈکاسٹر ‘IRIB’ کے مطابق یہ حملے ملک کے دو مختلف حصوں میں کیے گئے۔

خوزستان اسٹیل (Khuzestan Steel): جنوب مغربی ایران میں واقع اس بڑی اسٹیل مل کو نشانہ بنایا گیا۔

مبارکہ اسٹیل (Mobarakeh Steel): اصفہان (وسطی ایران) میں واقع اس فیکٹری کے پاور پلانٹ اور پیداواری یونٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس میں ان حملوں کو “امریکی-صہیونی دشمن” کی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور امدادی دستے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

ابھی تک جانی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم فیکٹریوں کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 18:38 #
حزب اللّٰہ کے حملے میں 1 اور اسرائیلی فوجی مارا گیا، 4 زخمی

تل ابیب : لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ میں جھڑپیں تیز ہوگئیں، مزاحمتی تنظیم کے حملے میں 1 اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے اینٹی ٹینک میزائل حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 21 سالہ سارجنٹ سے ہوئی ہے، جو 7ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کا رہائشی تھا۔ یہ ایک ہی دن میں اسرائیلی فوج کا دوسرا جانی نقصان ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللّٰہ کے مزاحمت کاروں نے جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے شمالی علاقے سے ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک کو ٹینک کے جدید دفاعی نظام نے روک لیا، تاہم دوسرا میزائل ہدف پر لگا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

Friday, 27 March 2026 – 18:10 #
فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لڑ نہیں پائے گی، اسرائیلی آرمی چیف کی وارننگ

اسرائیلی آرمیچیف نے وارننگ دی ہے کہ اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی, ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹ جانے کی وارننگ دے دی۔ایک بیان میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ’’ میں 10 لال جھنڈے کھڑے کرکے وارننگ دے رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔‘‘

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین کی ترمیم و دیگر اقدام نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل کو 20 ہزار فوجیوں کی قلت ہے، حکومت نے بغیر حکمت علمی، کم وسائل اور فوجیوں کے ساتھ جنگ شروع کی۔

ادھر ہائیر لیپڈ نے کہا کہ 13 سال سے سیکیورٹی کابینہ کا حصہ ہوں، اتنی سنگین وارننگ کسی آرمی چیف سے نہیں سنی۔

Friday, 27 March 2026 – 17:38 #
ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 کنٹینر جہازوں کو واپس بھیجنے کا دعویٰ

تہران : ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے آج صبح تین جہازوں کو واپس کر دیا ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین کنٹینر بحری جہازوں نے راہداری کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی۔ ’انھیں پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے انتباہ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز بند ہے اور اس سے گزرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔‘

’امریکہ اور اسرائیل کے اتحادیوں اور حامیوں کی بندرگاہوں سے آنے والے یا ان کی جانب جانے والے کسی بھی بحری جہاز کے راہداری سے گزرنے پر پابندی ہے۔‘

دو روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی پر کہا تھا کہ ایران نے اب تک ’چین، روس، پاکستان، عراق اور انڈیا‘ جیسے ممالک کے جہازوں کے گزرنے کی درخواستیں قبول کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نقطہ نظر سے ’مکمل طور پر بند نہیں بلکہ صرف دشمنوں کے لیے بند ہے۔ْ

Friday, 27 March 2026 – 17:31 #
ایران کے شہر قم پر حملے میں 18 افراد جاں بحق

تہران: مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر قم پر ہونے والے حملے میں 18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی اور تسنیم کے مطابق یہ حملہ آج صبح شہر کے پاردیسن علاقے میں ہوا۔

ابتدائی طور پر اس حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک نے رہائشی علاقہ ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 17:29 #
ایران کے شہر قم پر حملے میں 18 افراد جاں بحق

تہران: مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر قم پر ہونے والے حملے میں 18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی اور تسنیم کے مطابق یہ حملہ آج صبح شہر کے پاردیسن علاقے میں ہوا۔

ابتدائی طور پر اس حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک نے رہائشی علاقہ ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 17:29 #
ایران کے شہر قم پر حملے میں 18 افراد جاں بحق

تہران: مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر قم پر ہونے والے حملے میں 18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی اور تسنیم کے مطابق یہ حملہ آج صبح شہر کے پاردیسن علاقے میں ہوا۔

ابتدائی طور پر اس حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جو کہ اب بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک نے رہائشی علاقہ ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 12:55 #
اصفہان میں حساس معلومات نشر کرنے پر 15 افراد گرفتار

ایرانی حکام نے اصفہان صوبے میں کم از کم 15 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے دشمن میڈیا نیٹ ورکس کو حساس معلومات بھیجی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی مقامات کی جگہ، حملوں کے نقصان کی تصاویر، اور دیگر حساس معلومات شیئر کیں۔

Friday, 27 March 2026 – 12:44 #
حزب اللّٰہ کا 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ نے 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور حملوں کی شدت برقرار ہے۔

اسرائیل نے تہران پر شدید بمباری کی، قم اور اُرومی شہر میں بھی رہائشی عمارتوں پر حملے کیے، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے جبکہ ملبے میں زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 12:36 #
امریکہ اور ایران جلد براہِ راست مذاکرات کر سکتے ہیں۔ ملاقات پاکستان میں ہوگی۔جرمن وزیر خارجہ

جرمنی کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران پہلے ہی بالواسطہ رابطے کر چکے ہیں اور اب براہِ راست مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وادفول نے کہا کہ دونوں طرف کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کی تیاری جاری ہے، جو ممکنہ طور پر جلد پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور براہِ راست ملاقات کی تیاری بھی کی گئی ہے۔ بظاہر یہ ملاقات بہت جلد پاکستان میں ہوگی۔

Friday, 27 March 2026 – 12:12 #
قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی

قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی ہے، اور وزارت داخلہ نے رہائشیوں کو پیغام بھیجا ہے کہ خطرہ ختم ہو گیا ہے اور صورتحال معمول پر واپس آ گئی ہے۔

پچھلے ہفتے قطر کے رہائشی زیادہ سرگرم ہو گئے تھے کیونکہ کوئی الرٹ نہیں تھا جو انہیں یہ یقین دلاتا کہ میزائل یا ڈرون حملے آنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسکولوں کو اتوار سے دوبارہ کلاسز کے لیے کھولنے کا شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 12:11 #
قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی

قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی ہے، اور وزارت داخلہ نے رہائشیوں کو پیغام بھیجا ہے کہ خطرہ ختم ہو گیا ہے اور صورتحال معمول پر واپس آ گئی ہے۔

پچھلے ہفتے قطر کے رہائشی زیادہ سرگرم ہو گئے تھے کیونکہ کوئی الرٹ نہیں تھا جو انہیں یہ یقین دلاتا کہ میزائل یا ڈرون حملے آنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسکولوں کو اتوار سے دوبارہ کلاسز کے لیے کھولنے کا شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 12:11 #
قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی

قطر نے اپنی بڑھائی گئی سکیورٹی الرٹ کم کر دی ہے، اور وزارت داخلہ نے رہائشیوں کو پیغام بھیجا ہے کہ خطرہ ختم ہو گیا ہے اور صورتحال معمول پر واپس آ گئی ہے۔

پچھلے ہفتے قطر کے رہائشی زیادہ سرگرم ہو گئے تھے کیونکہ کوئی الرٹ نہیں تھا جو انہیں یہ یقین دلاتا کہ میزائل یا ڈرون حملے آنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسکولوں کو اتوار سے دوبارہ کلاسز کے لیے کھولنے کا شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 11:48 #
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما کا مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے اپوزیشن رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے، مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے۔
اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی حکمت عملی کے بہت کم فوجیوں کو جنگ میں بھیج رہی ہے۔

عبرانی زبان میں اپنے ویڈیو بیان میں یائر لیپڈ نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیل کی فوج اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے اور حکومت میدان جنگ میں فوجیوں کا خون بہنے دے رہی ہے۔‘

اُنھوں نے مزید کہا کہ حکومت ’حکمتِ عملی اور ضروری وسائل کے بغیر اور بہت کم فوجیوں کو ایک بڑے محاذ جنگ میں بھیج رہی ہے۔ ریزرو فوجی تھک چکے ہیں اور اب وہ ہمارے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔‘

یائر لیپڈ نے حکومت سے الٹرا آرتھوڈوکس حریدیم یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ یہودیوں کو وہ گروہ ہے جو مذہب کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سنہ 1948 کے بعد سے ہی اُنھیں لازمی فوجی خدمات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 11:48 #
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما کا مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے اپوزیشن رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے، مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے۔
اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی حکمت عملی کے بہت کم فوجیوں کو جنگ میں بھیج رہی ہے۔

عبرانی زبان میں اپنے ویڈیو بیان میں یائر لیپڈ نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیل کی فوج اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے اور حکومت میدان جنگ میں فوجیوں کا خون بہنے دے رہی ہے۔‘

اُنھوں نے مزید کہا کہ حکومت ’حکمتِ عملی اور ضروری وسائل کے بغیر اور بہت کم فوجیوں کو ایک بڑے محاذ جنگ میں بھیج رہی ہے۔ ریزرو فوجی تھک چکے ہیں اور اب وہ ہمارے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔‘

یائر لیپڈ نے حکومت سے الٹرا آرتھوڈوکس حریدیم یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ یہودیوں کو وہ گروہ ہے جو مذہب کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سنہ 1948 کے بعد سے ہی اُنھیں لازمی فوجی خدمات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 11:48 #
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما کا مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے اپوزیشن رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تھک چکی ہے، مذہبی یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے۔
اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی حکمت عملی کے بہت کم فوجیوں کو جنگ میں بھیج رہی ہے۔

عبرانی زبان میں اپنے ویڈیو بیان میں یائر لیپڈ نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیل کی فوج اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے اور حکومت میدان جنگ میں فوجیوں کا خون بہنے دے رہی ہے۔‘

اُنھوں نے مزید کہا کہ حکومت ’حکمتِ عملی اور ضروری وسائل کے بغیر اور بہت کم فوجیوں کو ایک بڑے محاذ جنگ میں بھیج رہی ہے۔ ریزرو فوجی تھک چکے ہیں اور اب وہ ہمارے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔‘

یائر لیپڈ نے حکومت سے الٹرا آرتھوڈوکس حریدیم یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ یہودیوں کو وہ گروہ ہے جو مذہب کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سنہ 1948 کے بعد سے ہی اُنھیں لازمی فوجی خدمات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 11:37 #
ٹرمپ انتظامیہ نے مین اسٹریم میڈیا پر تنقید میں شدت پیدا کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے مین اسٹریم میڈیا پر تنقید میں شدت پیدا کر دی ہے اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’’جعلی خبریں” پھیلا کر جنگ کے پیغام کو کمزور کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے رپورٹرز سے کہا کہ آپ یا تو عوام کو سچ بتا رہے ہیں یا نہیں۔

سوشل میڈیا نے پہلی بار امریکیوں کے لیے ٹیلی ویژن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے بڑا نیوز ذریعہ بن گیا ہے، اور اب 54 فیصد لوگ خبریں آن لائن حاصل کر رہے ہیں۔

آخرکارامریکی عوام کو اب مختلف متضاد بیانیوں کے درمیان فیصلہ کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کون سی معلومات قابل اعتماد ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 11:26 #
امریکی و اسرائیل کے تازہ حملے میں پاسدارانِ کور کی بحریہ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

ایران کے شہر بندر عباس پر ایرانی بحریہ کی تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں پاسدارانِ کور کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

تاہم پاسدارانِ انقلاب نے شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملوں میں شہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ، حملے میں اقامتی علاقے میں عمارت مسمار ہوگئی ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ایرانیوں کی تعداد 1937 ہوگئی ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 11:16 #
آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیائی ممالک ایندھن بحران سے سب سے زیادہ متاثر

ایشیائی ممالک تک پہنچنے والا 90 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے ہو کر گزرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنگ کی وجہ سے ایشیائی ممالک ایندھن کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جنوبی کوریا نے نیفتھا کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ پیٹرو کیمیکلز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والا ایک اہم فیڈ سٹاک ہے۔ سیول آبنائے ہرمز سے اپنی تیل کی ضروریات کا نصف درآمد کرتا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان نے عارضی طور پر کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

ویتنام نے جمعے کو پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی کے لیے ایندھن پر ماحولیاتی ٹیکس کو عارضی طور پر معاف کر دیا ہے۔

سنگا پور نے ملک سے روانہ ہونے والی پروازوں پر گرین جیٹ فیول لیوی میں بھی چھوٹ دی ہے اور اسے جنوری 2027 تک ملتوی کر دیا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں دوسرے روز بھی ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ ورکرز ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ہڑتال کر رہے ہیں

Friday, 27 March 2026 – 11:06 #
ایران کا امریکی اڈوں۔اسرائیل پرمیزائلوں اورملٹی وارہیڈ ہتھیاروں سے حملہ

ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں اور اسرائیل پر درمیانے درجے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ حملوں میں دشمن کے اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق کویت کے علی السالم، العدیری اوریو اے ای کے الظفرہ بیسزکو بھی نشانہ بنایا جبکہ بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس پر بھی حملے کیے

Friday, 27 March 2026 – 11:00 #
ایرانی حملے کا نشانہ بننے والا تھائی جہاز ریت میں پھنس گیا

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کے حملے کا نشانہ بننے والا تھائی پرچم بردار کارگو جہاز، جسے عملے نے چھوڑ دیا تھا، ریت میں پھنس گیا ہے۔

“مایوری ناری” نامی اس جہاز پر 11 مارچ کو حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے تین ملاح لاپتہ ہو گئے تھے اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارگو جہاز جزیرہ قشم کے گاؤں رمچاہ کے قریب جا کر پھنس گیا۔

Friday, 27 March 2026 – 10:38 #
اسرائیلی فوج کی لبنانی گاؤں خالی کرنے کی وارننگ

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں سجد کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس علاقے کے خلاف “سخت کارروائی” کرے گی۔

فوج کے مطابق رہائشیوں کو گاؤں خالی کرکے شمال کی جانب دریائے زہرانی کے پار منتقل ہونا ہوگا۔ یہ گاؤں صوبہ نباطیہ کے ضلع جزین میں واقع بتایا جاتا ہے۔

دریائے زہرانی جنوبی لبنان کی اسرائیل کے ساتھ سرحد سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، جبکہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے تمام رہائشیوں کو اس مقام کے شمال کی جانب منتقل ہونے کی وارننگ بھی دی ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 10:27 #
تائیوان میں ایل این جی سپلائی متاثر

تائیوان کو قدرتی گیس کی فراہمی میں تعطل اور صرف 11 دن کے محدود ایل این جی ذخائر کے باعث سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ ملک کو توانائی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اوپن سورس انٹیلیجنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے دوران بھی گیس کی ترسیل جاری رہی ہے۔

ایل این جی تائیوان کی توانائی ضروریات کا تقریباً نصف حصہ پورا کرتی ہے، جبکہ اس کا لگ بھگ 30 فیصد قطر سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد ان برآمدات میں خلل پڑا، جس کے باعث تائیوان کو متبادل ذرائع تلاش کرنا پڑے۔

Friday, 27 March 2026 – 09:59 #
آسیان سربراہی اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔فلپائنی صدر

فلپائن کے صدر فریننڈ مارکوس نے کہا ہے کہ مئی میں ہونے والا آسیان سربراہ اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا، تاہم اسے مختصر “بیئر بونز” پروگرام تک محدود رکھا جائے گا جس میں ایران جنگ کے اثرات پر توجہ دی جائے گی۔

فلپائن کے آن لائن خبر رساں ادارے انکوائرر کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ایندھن کی فراہمی، خوراک کی قیمتیں اور تارکینِ وطن مزدوروں سے متعلق امور شامل ہوں گے۔

مارکوس جونیئر کے مطابق “یہ ایک نہایت مختصر اجلاس ہوگا جو ان تین اہم موضوعات پر قریبی توجہ مرکوز کرے گا۔”

واضح رہے کہ مارکوس اس وقت آسیان کے گردشی چیئرمین ہیں اور وہ اکتوبر تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

Friday, 27 March 2026 – 09:49 #
ایرانی جوہری تنصیب پر حملے سے بڑے علاقے میں تابکاری اثرات ہو سکتے ہیں۔عالمی جوہری توانائی ایجنسی

عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی جوہری حادثے سے بچنے کے لیے ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کیا جائے۔

یہ انتباہ جنوب مغربی ایران میں بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گراس کے مطابق یہ ایک فعال جوہری پلانٹ ہے جس میں بڑی مقدار میں جوہری مواد موجود ہے۔ لہذا اس تنصیب کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ایران اور اس سے باہر ایک بڑے علاقے کو تابکاری کے اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 09:30 #
آبنائے ہرمز کی بندش سے کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ

آبنائے ہرمز کی بندش سے اہم کیمیکل، سمارٹ فونز اور کھانے پینے کی اشیا بھی مہنگی ہو سکتی ہیں۔
آبنائے ہرمز کے ذریعے صرف تیل اور گیس کی سپلائی میں رکاوٹ نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑھا دیا ہے۔

لیکن یہ صرف ایندھن نہیں ہے جو تنازعات سے متاثر ہوا ہے۔ دیگر بہت اہم کیمیکلز، گیسز اور دیگر مصنوعات عام طور پر آبنائے ہرمز کے راستے بین الاقوامی سپلائی چین میں داخل ہوتی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کھانے پینے کی اشیا، سمارٹ فونز اور ادویات کی تیاری کے لیے خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آبی گزرگاہوں سے گزرنے بحری جہازوں کی تعداد جنگ سے ایک پہلے 100 کے مقابلے میں بہت کم رہ گئی ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 09:22 #
ایران کے معاملہ پر سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس طلب

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے معاملے پر جمعہ کو نیویارک کے وقت کے مطابق صبح بند کمرہ مشاورت کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو اقوامِ متحدہ کے سفارتکاروں نے بتایا کہ روس نے ملک میں شہری انفراسٹرکچر پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے معاملے پر اس اجلاس کی درخواست کی تھی۔

سلامتی کونسل کی موجودہ گردشی صدارت رکھنے والے امریکہ نے اس اجلاس کو شیڈول کیا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 09:16 #
امارات میں حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ ابوظبی میں پاکستان کے سفارتخانے نے تصدیق کر دی۔

ابوظبی سے حکام کے مطابق علاقہ سویحان میں ملبہ گرنے سے پاکستانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی گئی اور کہا گیا کہ مشکل گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن منتقلی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے کہا کہ اماراتی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 09:03 #
تہران پر حملے کے بعد ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش جاری۔قم میں 6افرادشہید

ایرانی ہلالِ احمر کے مطابق تہران پر حملوں کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز ملبے تلے پھنسے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادارے نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہر قم میں بھی صورتحال سے نمٹا جا رہا ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق 6 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 08:53 #
سعودی عرب نے ملک کے مشرقی علاقے میں دو ڈرون تباہ کر دیے

سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ دو ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائی مملکت کے مشرقی علاقے میں کی گئی، جہاں اہم تیل کی تنصیبات واقع ہیں اور جہاں ایران کی جانب سے جنگ شروع ہونے کے بعد مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 08:29 #
امریکہ جنگ بندی کے بجائے مستقل حل نکالے۔یو اے ای کا مطالبہ

ایران کے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد یو اے ای حکام نے امریکہ سے صرف جنگ بندی کے بجائے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔
اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اسے صرف جنگ بندی نہیں بلکہ ایرانی خطرات کا مستقل اور جامع حل درکار ہے۔

خبر کے مطابق اماراتی حکام کا مؤقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سادہ سیز فائر کافی نہیں، بلکہ طویل مدتی سکیورٹی انتظامات اور ایرانی میزائل، ڈرونز اور آبنائے ہرمز کا مستقل حل درکار ہے۔

اماراتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امارتی وزیرنے اس حوالے سے گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات بھی کی تھی۔

Friday, 27 March 2026 – 08:15 #
ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف کا ذکر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک بار پھر وزیراعظم شہبازشریف کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم بہت اچھے آدمی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جنگ رکوائی ہے اگر جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں اموات ہوتیں۔
اس موقع پر امریکی نمائندے وٹکوف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وجہ سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے بطور ثالث پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
وٹکوف نے دعویٰ کیا کہ ایران کی رضا مندی کے اشارے ملے ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 07:47 #
جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے۔سعودی وزیر خزانہ

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے۔حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کرونا وبا سے بڑھ کر ہیں۔

میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کے عالمی معیشت پر دور رس اور سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 07:39 #
ایران کا اپنے رہنماؤں کا قتل روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

سعید ایرانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں انتونیو گوتریس سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سینئر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیوں کے خلاف مؤقف اختیار کریں اور پڑوسی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کو دفاع کا جائز حق بھی قرار دیں۔

ان خطوط میں امیر سعید ایرانی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو قتل کرنے کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ خط میں انتونیو گوتریس سے کہا گیا ہے کہ اگر ایسا طریقہ جاری رہا تو اس کے نتائج ہوں گے۔

ایرانی نمائندے کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا اور ان ممالک پر ایران کے میزائل یا ڈرون حملے اس کا ردِعمل ہیں۔

Friday, 27 March 2026 – 07:32 #
خلیجی ممالک کے ہوٹلز امریکی فوجی اہلکاروں کو رہائش دینے سے گریز کریں. ایران کا انتباہ

ایران کے وزیرِِ خارجہ نے خلیج فارس کے ممالک میں ہوٹلز کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوجی اہلکاروں کی میزبانی سے گریز کریں ورنہ ان کے مہمانوں کی جان کو خطرہ ہو گا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر انگریزی زبان میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ہوٹل فوجی اہلکاروں کو رہائشی کی خدمات فراہم نہیں کرتے، لہذا خلیجی ممالک کے ہوٹلوں کو بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔

ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں اور سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوج کے اہلکاروں کو ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔

گذشتہ روز نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ گذشتہ 25 دنوں میں ایرانی حملوں میں متعدد امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے ان کی افواج اور ملازمین ان اڈوں کے باہر ’دور سے کام کر رہے ہیں۔‘

متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت خلیجی ممالک میں متعدد ٹاورز اور ہوٹلوں کو ایران سے منسوب ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم، چند روز قبل، روئٹرز نے بحرینی حکام کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ایک ٹاور کو نقصان ایک پیٹریاٹ میزائل کی باقیات کی وجہ سے ہوا ہے جو ایک پروجیکٹائل کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا۔

Friday, 27 March 2026 – 07:26 #
4 مطالبات پورے ہونے تک امریکہ کو جانے نہیں دیں گے۔ ایران کا اعلان

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ 4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے۔

ایرانی فوج نے جنگ میں اب تک 8 سو امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار کو زخمی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بمباری سے 1321 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ذلت آمیز پسپائی ہے، امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی اس کی ساکھ کو دھچکا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 07:15 #
تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر کے گھر کے قریب بمباری

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب فضائی بمباری کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے قریب دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری ہوئی تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتخانے اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بیس کے قریب سفارتی اہلکاروں کے ساتھ تہران میں کام کررہے ہیں۔

سینئر سفارتکار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بمباری کی سخت آوازیں آئیں۔ سفارتی عملہ بمباری کی آوازوں سے پریشان ہوا ہے تاہم سفارتی عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

Friday, 27 March 2026 – 06:51 #
ایران اور حزب اللہ کے حملوں کے ذکر پر اسرائلی میئر پھوٹ پھوٹ کر روپڑا

حزب اللہ کےہاتھوں تباہی کا ذکرکرتے ہوئے شمالی اسرائیلی شہرمارگالیوت کا میئر زار و قطار روپڑا اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔

اس کے علاوہ کیرت شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایسا رہا تو مزید لوگ چھوڑ جائی گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بوڑھے معزور کیسے دس سیکنڈ میں شیلٹر میں جائیں۔

Friday, 27 March 2026 – 06:44 #
ایرانی بجلی گھروں پر حملے مزید 10 روز کیلئے روکنے کا ٹرمپ اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکااعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے برعکس ایران سے بات چیت جاری ہے اور ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی ڈیڈلائن 6 اپریل تک بڑھا رہا ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یہ اقدام ایرانی حکومت کی درخواست پر کررہے ہیں۔ ایران سے ’اچھی‘ بات چیت چل رہی ہے۔
’انھوں نے مجھ سے سات دن مانگے تھے۔ اور میں نے کہا میں آپ کو 10 (دن) دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے مجھے جہاز دیے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے نا ہم نے آٹھ جہازوں کی بات کی تھی۔ وہ جس ’تحفے‘ کی میں نے بات کی تھی۔‘

خیال رہے اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے ’تحفتاً‘ 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے۔