ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل جنگ 18 سے 27 مارچ تک
ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر اپ ڈیٹس

تہران : ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں موجود تیل اور گیس تنصیبات کے قریب رہائش پزیر شہریوں، ملازمین اور دیگر افراد کو علاقے سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر ایجنسی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لوگوں کے لیے ’فوری وارننگ‘ جاری کی ہے کہ وہ درج ذیل گیس اور آئل آئل تنصیبات سے دور چلے جائیں:
سعودی عرب کی سامرف ریفائنری ، سعودی عرب کا الجبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس
متحدہ عرب امارات کی الحسن گیس فیلڈ
قطر کا مسيعيد پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور ہولڈنگ کمپنی ،قطر کی راس لفان راس لفان ریفائنری
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ: ’یہ تمام مراکز اب جائز ہدف بن گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔‘
’تمام شہریوں، رہائشیوں اور ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ وہ فوراً ان علاقوں سے دور بلا تاخیر محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔
تل ابیب: اسرائیلی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے اسپتال زخمیوں سے بھرنے لگے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیلی اسپتالوں میں روزانہ 100سے زائد زخمی لائے جاتے ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دوسری طرف اسرائیل کے شمالی علاقوں پر حزب اللّٰہ حملے کیے ہیں، ان حملوں سے قبل سائرن کی آوازیں بھگدڑ کا سبب بنتی ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل میں سائرن بجنے پر لوگ پناہ گاہوں کی جانب دوڑ تے ہیں، اس بھگدڑ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل خصوصاً وسطی اسرائی
بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل نے شدید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے علاقے بشورہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ حملے سے قبل اسرائیل کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، جبکہ یہ حملے دارالحکومت کے علاوہ جنوبی اور مشرقی علاقوں تک پھیل گئے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں محدود زمینی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زہرانی دریا اور صور کے قریب واقع کئی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر صور اور البرج الشمالی سمیت دیگر علاقوں میں بھی رات کے وقت حملے کیے گئے۔
دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملہ؛ اسرائیل کو بہت مہنگا پڑے گا؛ ایران نے خبردار کردیا
تہران: اسرائیل نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس پر پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق جنوبی پارس گیس فیلڈ میں ایران کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر فضائی حملے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق گیس فیلڈ میں آگ لگی ہوئی ہے اور وہاں فائر اور ریسکیو اداروں کے اہلکار موجود ہیں۔
جنوبی پارس دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے، جہاں قطر اور ایران دونوں کے مراکز موجود ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ بدھ کی صبح ہوا تھا۔
Wednesday, 18 March 2026 – 18:01 #
ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی صدرِ ایران نے تصدیق کر دی
قبل ازیں اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کو ایک حملے میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کو شہیدکر دیا ہے، یہ ملک کی اعلیٰ قیادت پر ہونے والا تازہ ترین حملہ ہے، یہ ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی ہلاکت کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ تہران میں ایک “ٹارگٹڈ اسٹرائیک” کے ذریعے اس کارروائی کو انجام دیا گیا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق، خطیب کی زیر قیادت ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس نے حکومتی جبر اور مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسماعیل خطیب خود حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مظاہرین کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں میں “اہم کردار” رکھتے تھے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان کی ہلاکت ایرانی قیادت کے دیگر اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکتوں کے سلسلے کا حصہ ہے اور اس سے ایرانی نظام کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے تاحال اسماعیل خطیب کی ہلاکت سے متعلق ان اطلاعات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف کو طاقتور بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی افواج نے کامیابی کے ساتھ 5000 پاؤنڈ یا 2200 کلوگرام وزنی ڈیپ پینیٹریٹر بم ایران کے ساحلی علاقوں میں، آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی میزائل سائٹس پر گرائے۔
بیان میں کہا گیا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں موجود ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل آبنائے ہرمز میں بین الاقومی شپنگ کے لیے خطرہ تھے۔
امریکی ایئرفورس کی ایک ویب سائٹ کے مطابق GBU-72 بنکر بسٹر بم سے زیر زمین اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھت ہیں اور انہیں لڑاکا طیاروں اور بڑے بمبار جہازوں کے ذریعے داغا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، کھلے میدانوں میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔اماراتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مساجد میں عید کی نماز کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ مقامات پر ہی نماز ادا کریں۔
اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں میں 192 افراد زخمی ہوئے اور انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت ’درمیانی نوعیت‘ کی ہے، جبکہ 177 افراد کو ’معمولی زخم آئے ہیں جن کا اعلاج جاری ہے۔ تاہم باقی 11 افراد کی حالت کے بارے میں وضاحت سے کُھ نہیں بتایا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنازع کے آغاز سے اب تک 3727 افراد کو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل کیا جا چکا ہے۔
جنوبی لبنان میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کو بچایا، جو اپنے گھر کے ملبے تلے دب گئے تھے جب اسے اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ کیا گیا۔
دریں اثنا جنوبی شہر صیدون میں اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، جہاں مقامی میڈیا نے ایک گاڑی کو حملے کے بعد شعلوں میں گھرا ہوا دکھایا۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان کے ان رہائشیوں کے لیے ایک اور انخلا کا حکم جاری کیا ہے جو زہرانی دریا کے جنوب میں رہتے ہیں اور یہ وہ علاقہ ہے کہ جو سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں آئی ڈی ایف کے ترجمان آویخائی ادرعی نے کہا کہ ’حزب اللہ کی پر تشدد سرگرمیاں ہمیں اس علاقے میں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہیں اور ہمارا آپ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔۔‘
“بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر زہرانی دریا کے شمالی علاقے کی طرف منتقل ہو جائیں۔ زہرانی دریا کے جنوب میں رہنا آپ اور آپ کے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔‘
یہ بیان لبنان میں رات بھر اور آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی صوبے لورستان کے نائب گورنر برائے سیکورٹی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے شہر دورود کے رہائشی، شہری اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ لورستان کے علاقے چگنی کے دیہی علاقوں پر امریکی۔اسرائیلی حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
علی لاریجانی اور میجر جنرل غلام رضا سمیت درجنوں افراد کی نمازِ جنازہ ادا
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، بسیج کے کمانڈر میجر جنرل غلام رضا سلیمانی اور بحریہ کے درجنوں اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ان افراد کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
علی لاریجانی 17 مارچ کو تہران میں اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے، جبکہ بسیج کے کمانڈر کی ہلاکت بھی اسرائیلی فضائی حملے میں ہی ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ چار مارچ کو امریکی بحریہ کے حملے میں سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس دینا تباہ ہوا تھا، جس میں درجنوں ایرانی بحری اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے بحری ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے خلیج میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے تناظر میں جہاز رانی اور ملاحوں پر پڑنے والے اثرات پر غور کے لیے ایک غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بحری سلامتی کو منظم کرنے والا یہ ادارہ دو روزہ اجلاس کے دوران کئی ممکنہ قراردادوں پر غور کرے گا۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر کئی ممالک بشمول خلیجی ریاستیں آئی ایم او کی 40 رکنی کونسل سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ ایران کی جانب سے اپنے ہمسایہ ممالک پر کیے گئے “سنگین حملوں” اور تہران کی طرف سے آبنائے ہرمز کو مبینہ طور پر بند کرنے کے اقدام کی سخت مذمت پر مبنی اعلامیہ منظور کرے۔
بیروت میں رات کے دوران اسرائیل کی جانب سے چار حملے کیے گئے۔ مرکزی بیروت میں واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت مسمار کر دی۔
اسرائیلی فوج نے عمارت کے تہہ خانے کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہاں حزب اللہ نقد رقم ذخیرہ کر رہی تھی۔ صبح کے ابتدائی اوقات میں پوری عمارت کو مسمار کر دیا گیا۔
یہ حملہ پہلے سے وارننگ کے ساتھ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوج نے پیشگی دھمکی جاری کی تھی۔ حملے کے باعث پورے محلے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔
اسرائیل نے بیروت کے زقاق البلاط ضلع میں ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دوسرا حملہ تھا جس میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ایران کے تین جہاز واپس بھیجے تاہم بھارت نے ایران کی جانب سے یہ مطالبہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک اور ڈرون کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایمبیسیز ڈسٹرکٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد ڈرونز کو تباہ کیا ہے، جبکہ ایک بیلسٹک میزائل کو بھی مار گرایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کے ملبے کے کچھ حصے پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب گرے، تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
موساد کے افسران کو ملک کے حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات فراہم کرنے پر پھانسی دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دی گئی۔
جاسوس کو پاسدارانِ انقلاب نے جون میں ایران کے شہر ساوجبلاغ میں گرفتار کیا تھا، جب اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ جاری تھی۔