ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل جنگ 18 سے 27 مارچ تک

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر اپ ڈیٹس

               
March 25, 2026 · Live
Wednesday, 25 March 2026 – 23:38 #
مذاکرات کی ناکامی پر ایران کو ‘تاریخی ضرب’ لگائیں گے ، ترجمان وائٹ ہاؤس کی دھمکی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے ایران کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر تہران نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کی تو اسے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایران کو ‘حقیقت پسند’ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ مزید تباہی اور اموات نہیں چاہتے، تاہم امریکی مفادات پر سمجھوتہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا، “صدر کی پہلی ترجیح ہمیشہ امن ہوتی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ خطے میں مزید خون خرابہ ہو، لیکن اگر ایران موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھنے میں ناکام رہا اور یہ تسلیم نہ کیا کہ وہ عسکری طور پر شکست کھا چکا ہے، تو نتائج سنگین ہوں گے۔”

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے مذاکرات کی میز پر آنے اور امریکی شرائط تسلیم کرنے سے گریز کیا تو صدر ٹرمپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران پر ایسی ‘کاری ضرب’ لگائی جائے جو اس نے اپنی پوری تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر حملے کی دھمکی کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

لیوٹ نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ گذشتہ تین دن سے ایران کے ساتھ ’مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو‘ میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر کا مقصد ہمیشہ امن ہوتا ہے، لیکن خبردار کیا کہ اگر ایران نے موجودہ صورتحال کو قبول نہ کیا تو ٹرمپ ’پہلے سے کہیں زیادہ سخت ضرب‘ لگائیں گے۔

لیوٹ نے مزید کہا: ’صدر ٹرمپ دھمکی نہیں دیتے اور وہ جہنم برپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی آخری ’غلطی‘ نے اسے اس کی قیادت، بحریہ اور فضائی دفاعی نظام سے محروم کر دیا۔

لیوٹ سے پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے امکان کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔انھوں نے کہا کہ جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہ ہو، کسی بھی قیاس آرائی کو سرکاری مؤقف نہ سمجھا جائے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ یہ جواب انھوں نے اس سوال پر دیا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ ایران نے ایک مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

لیوٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 15 نکاتی منصوبہ ’قیاس آرائی‘ پر مبنی ہے۔

ان کے مطابق: ’اس میں کچھ عناصر درست ہیں، لیکن اس پر ہونے والی تمام رپورٹنگ مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ وہ جاری مذاکرات کی تفصیلی باریکیوں میں نہیں جائیں گی۔

واٹس ایپفیس بکX

Wednesday, 25 March 2026 – 22:56 #
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایف 18 جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، 2 امریکی جہازوں کو ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 22:53 #
انتہا پسند ڈیموکریٹس اندرونی انتشار پیدا کر رہے ہیں ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی کامیابی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ بائیں بازو کے انتہا پسند ڈیموکریٹس اندرونی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایران میں ہماری عظیم فوجی کامیابی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ لوگ ایران میں امریکا کے فوجی کارنامے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، یہ لوگ ہماری واضح اور فیصلہ کُن جیت نہیں دیکھنا چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟

Wednesday, 25 March 2026 – 22:25 #
آبنائے ہرمز میں 2 ہزار بحری جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے

لندن: بین الاقوامی سمندری تنظیم (IMO) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال عالمی جہاز رانی کی صنعت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جہاں تقریباً 2,000 بحری جہاز اور 20,000 ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم او کے سربراہ نے بتایا کہ “ہمارے پاس آبنائے ہرمز کے اندر 20 ہزار ملاح محصور ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایسے بحری جہاز ہیں جو سفر کرنے سے قاصر ہیں۔” انہوں نے ملاحوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہازوں کے وہاں طویل قیام سے عملے میں شدید ذہنی تناؤ، تھکن اور ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی سمندری تنظیم (IMO) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال عالمی جہاز رانی کی صنعت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جہاں تقریباً 2,000 بحری جہاز اور 20,000 ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم او کے سربراہ نے بتایا کہ “ہمارے پاس آبنائے ہرمز کے اندر 20 ہزار ملاح محصور ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایسے بحری جہاز ہیں جو سفر کرنے سے قاصر ہیں۔” انہوں نے ملاحوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہازوں کے وہاں طویل قیام سے عملے میں شدید ذہنی تناؤ، تھکن اور ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

آئی ایم او کے چیف نے بتایا کہ اس وقت آبنائے کے ارد گرد موجود ممالک کی امداد کی بدولت ایک بڑے انسانی بحران کو ٹالا جا رہا ہے، تاہم آئی ایم او مستقل بنیادوں پر ایک “انسانی راہداری” (Humanitarian Corridor) بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ ان جہازوں کو بحفاظت علاقے سے نکلنے کا راستہ مل سکے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 21:34 #
ایران امریکا جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے ، امریکی اسپیکر

واشنگٹن: امریکی ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اپنے بیان میں مائیک جانسن نے کہا کہ ایران جنگ کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی ایران پر دباؤ کے لیے ہے۔

دوسری جانب ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد کرتے ہوئے اپنی 5 شرائط سامنے رکھ دیں۔

ان شرائط میں ایران نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کرے گا اور ایران کی شرائط ماننے پر ہی جنگ بندی ہوگی، ایران نے اپنا ردِعمل امریکا تک پہنچانے کے لیے پاکستان کو بھیج دیا۔
مائیک جانسن نے کہا کہ فوجی تعیناتی زمینی فوج کی تعیناتی سے بالکل مختلف ہے، ہمارے پاس زمینی فوج نہیں، میرا نہیں خیال کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 20:48 #
کویت ایئر پورٹ پر ایندھن کے ٹینکوں میں لگی آگ بے قابو

کویت سٹی: کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر “معاندانہ” ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف جاری جارحیت کا حصہ قرار دیا ہے۔

کویتی جنرل فائر فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد الغریب کے مطابق، ڈرون حملے نے براہ راست ہوائی اڈے پر موجود ایندھن کے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوری بعد آگ نے شدت اختیار کر لی، جس پر قابو پانے کے لیے مختلف دفاعی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم آرمی فائر فائٹنگ، نیشنل گارڈ اور پیٹرولیم حکام کے تعاون سے کویت ایئرپورٹ پر ایندھن کے ٹینک میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جسے دشمن کے ڈرونز نے نشانہ بنایا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 19:29 #
ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا

بیروت: حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ایسی بات چیت کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے جو دباؤ یا حملوں کے سائے میں ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ “آگ اور خون کے کھیل” کے دوران مذاکرات کرنا درحقیقت اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے مترادف ہے، جو حزب اللہ کو کسی صورت قبول نہیں۔

حزب اللہ کے الحاق شدہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خطاب میں واضح کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کے دوران مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نعیم قاسم کے مطابق ایسے حالات میں بات چیت کا مطلب ‘مسلط کردہ ہتھیار ڈالنا’ (Imposed Surrender) ہے۔

انھوں نے خطاب میں کہاکہ حزب اللہ کے مجاہدین طویل جنگ کے لیے تیار ہیں اور یہ مقابلہ کسی بھی “حد” کے بغیر جاری رہے گا۔

نعیم قاسم نے لبنانی عوام اور سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں تاکہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنظیم کی عسکری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ وہ ملک کا دفاع زیادہ مؤثر طریقے سے کر سکیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 19:20 #
ترک صدر کا دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا صہیونی جارحیت کے خلاف دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے کہا کہ ترک قوم نے برسوں امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا، ہم اس باوقار راستے پر اللہ کے فضل سے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں امن کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔اس جنگ نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جنگ کے باعث ترک معیشت کو ہونے والے نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 19:18 #
امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آیا تو نشانہ بنائیں گے، ایرانی بحریہ کمانڈر

تہران: ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 18:27 #
پاکستان نے امریکی تجاویز ایران کو پہنچا دیں، ایرانی اہلکار کی تصدیق

تہران: ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لیے امریکی کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز ایران کو پہنچا دی ہیں جبکہ مذاکرات کے لیے پاکستان یا ترکی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

روئٹرز کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ ترکی نے بھی ’جنگ ختم کرنے میں مدد کی ہے اور مذاکرات کے مقام کے طور پر ترکی یا پاکستان دونوں پر غور کیا جا رہا ہے۔‘

معاملے سے واقف ایک ذریعے نے منگل کے روز روئٹرز کو تصدیق کی تھی کہ یہ منصوبہ ایران کو بھیج دیا گیا ہے۔

تین اسرائیلی کابینہ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کو اس تجویز پر بریفنگ دی گئی تھی جس میں ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ختم کرنا، افزودگی روکنا اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں پابندیاں اور خطے میں اتحادی گروہوں کی فنڈنگ کا خاتمہ شامل ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 18:25 #
امریکہ کا مجوزہ 15 نکاتی منصوبہ ’کاغذ پر خوبصورت‘ نظر آتا ہے ، اسرائیلی وزیر

تلابیب: ایران کو امریکہ کا 15 نکاتی مجوزہ منصوبہ موصول ہوگیا: خبر رساں ادارہ
خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس (اے پی) نے دو پاکستانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ان معاملات سے جڑے نکات درج ہیں:

ایران پر پابندیوں میں نرمی

ایران اور امریکہ کے درمیان سویلین جوہری تعاون

ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا خاتمہ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی طرف سے ایران کی نگرانی

ایران کے میزائل پروگرام میں کمی اور آبنائے ہرمز تک رسائی

خیال رہے گذشتہ روز پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کا ملک اس تنازع کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 نے بھی اس 15 نکاتی منصوبے پر تفصیلی خبر چلائی ہے، تاہم واشنگٹن نے ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 17:46 #
اسرائیل کا ایران میں زیرِ سمندر ریسرچ مرکز پر حملوں کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اصفہان میں ایران کے ایک زیرِ سمندر ریسرچ مرکز پر منگل کو ’وسیع‘ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ ریسرچ مرکز ایرانی بحریہ کے لیے آبدوزوں اور دیگر ہتھیار بنانے کا ذمہ دار ہے۔

ایران نے اسرائیل کے اس دعوے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 17:45 #
خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں ، ایرانی اسپیکر

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران ’خطے میں امریکہ کے ہر قسم کے نقل و حرکت کی نگرانی کر رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہمارے عزم کا امتحان نہ لیں۔‘

امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق پینٹاگون 82ویں ایئربورن ڈویژن کی گراونڈ فورسز کو خطے میں بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

کچھ ایسی غیرتصدیق شدہ اطلاعات بھی منظرِ عام پر آئی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ قالیباف کو ایران میں اپنا ممکنہ پارٹنر یا مستقبل میں ملک کے رہنما کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 17:35 #
وضاحت چاہتے ہیں مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ، متحدہ عرب امارات

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست ممالک مسلسل رابطے میں ہیں، کچھ ممالک نے حقیقی حمایت فراہم کی جبکہ کچھ صرف بیانات تک محدود رہے

متحدہ عرب امارات نے مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔امارات کو ہتھیاروں اور فوج کے بجائے حمایت سے متعلق وضاحت کی ضرورت ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 15:40 #
امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ایرانی سفیر
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ان کوششوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مختلف ممالک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، اور ایران ان پیغامات کا جواب دے رہا ہے۔ بقائی نے واضح کیا کہ ایران کا… مزید پڑھیں
Wednesday, 25 March 2026 – 13:50 #
روم کی سڑکوں پر اسرائیلی اورفلسطینی مائوں کا امن کے لیے ننگے پائوں مارچ
اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکوں پر ایک منفرد اور جذباتی مارچ میں اسرائیلی اور فلسطینی مائیں ہاتھ میں ہاتھ ڈالےننگے پاؤںچلتی رہیں۔ یہ امن کے لیے ماوں کی برہنہ پا واک نامی مہم کا حصہ تھا، جس کا مقصد غزہ اور دیگر علاقوں میں جاری تشدد کا خاتمہ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ مارچ اسرائیلی تنظیم ویمن ویج پیس اور فلسطینی تنظیم ویمن آف داسن کے تحت کیاگیا۔ صدیوں سے دونوں طرف کی مائیں اپنے بچوں کی موت پر سوگ مناتی رہی ہیں اور اب وہ ایک ساتھ کھڑی ہو کر امن کی آواز بلند کر رہی… مزید پڑھیں
Wednesday, 25 March 2026 – 13:37 #
سعودی عرب نے ایران کے خلاف جنگ کی حوصلہ افزائی کے الزامات مسترد کر دیے
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کی سختی سے تردید کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے خلاف طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایسی کسی پالیسی یا موقف کا اظہار نہیں کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جو خطے میں بڑھتی… مزید پڑھیں
Wednesday, 25 March 2026 – 13:29 #
ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ 26ویں روز میں داخل

مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے نافذ کیا گیا ملک گیر انٹرنیٹ بلیک آؤٹ 26ویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور 600 گھنٹوں کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔

گروپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ “یہ اقدام شہریوں کو بین الاقوامی نیٹ ورکس سے کاٹ دیتا ہے اور جنگ کے دوران معلومات تک رسائی کے ان کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 13:20 #
اسرائیل کا تہران میں کروز میزائل بنانے والی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تہران میں کروز میزائل تیار کرنے والے اہم مقامات اور تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق انھوں نے ایرانی دارالحکومت تہران میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بحری کروز میزائل تیار کرنے کے دو اہم مقامات پر حملے کیے ہیں۔

آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ان ’اہم حملوں‘ سے حالیہ دنوں میں ان مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ میزائل ’سمندر اور زمین پر اہداف کو تیزی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے ’حکومت کے فوجی پیداواری ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کو مزید گہرا کرنے کی ایک اور کڑی ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 13:10 #
اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں، آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں۔ ترجمان ایرانی فوج

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان جو ملک کی مرکزی فوجی کمان ہے نے (امریکہ اور ٹرمپ کا نام لیے بغیر) ’خود ساختہ عالمی سپر پاور‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں۔‘

ابراہیم ذوالفقاری نے آج ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ نہ تو خطے میں اپنی سرمایہ کاری دوبارہ دیکھیں گے اور نہ ہی توانائی اور تیل کی وہ پرانی قیمتیں، جب تک آپ یہ نہ سمجھ لیں کہ خطے کا استحکام ہماری مسلح افواج کے طاقتور ہاتھ سے یقینی بنتا ہے۔ استحکام طاقت سے آتا ہے۔‘

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ’ہم جیسے لوگ آپ جیسے لوگوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نہ اب، نہ کبھی۔‘

Wednesday, 25 March 2026 – 13:00 #
عراق کے صوبہ الانبار میں حملہ۔ 7 جنگجو ہلاک۔ 13 زخمی

عراق کے وزیرِ دفاع کے مطابق ملک کے مغربی صوبہ الانبار میں ہونے والے حملے میں کم از کم سات جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کی اطلاع اس سے پہلے بھی دی گئی تھی۔

Wednesday, 25 March 2026 – 12:53 #
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوگئے

اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق، ایران اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 5,045 افراد کو اسپتال لے جایا جا چکا ہے۔ ان میں سے 120 افراد اس وقت زیرِ علاج ہیں، جن میں 12 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 12:49 #
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے دو قصبوں کو نشانہ بنایا

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے دو فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں الواقع قصبوں الدویر اور الریحان کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Wednesday, 25 March 2026 – 12:00 #
گلوبل ساؤتھ کے غریب ترین ممالک توانائی بحران سے شدید متاثر

گلوبل ساؤتھ کے غریب ترین ممالک امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تیل اور توانائی کے جھٹکے سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ایشیا، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں ترقی پذیر معیشتیں، آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیج میں تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں کے باعث بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کا بوجھ اٹھا رہی ہیں۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے لے کر اردن، مصر اور ایتھوپیا تک، پالیسی سازوں کو دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ ایک طرف درآمدی توانائی پر شدید انحصار، اور دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو برداشت کرنے کے لیے محدود مالی وسائل ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 11:28 #
ایران میں جنگ کے آغاز سے کم از کم 243 طلبہ اور اساتذہ شہید ہوئے

ایران کی وزارتِ تعلیم کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران کم از کم 243 طلبہ اور اساتذہ شہید ہوئے ہیں۔

اس میں متعدد اسکولوں اور تعلیمی اداروں پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتیں شامل ہیں، جن میں سب سے بڑا واقعہ جنوبی ایران کے شہر میناب میں ایک پرائمری اسکول پر بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ کی شہادت تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ تعلیم کے شعبے پر ہونے والے ان واقعات نے ملک میں تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور بہت سے خاندانوں کو اپنے بچوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 11:20 #
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی لڑاکا طیارہ روکا

حزب اللہ کی ایک بیان کے مطابق، اس نے گزشتہ شام جنوبی لبنان پر ممکنہ حملے کے دوران ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ روکا۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ طیارے کو سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کے نشانے پر آنے کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔

اسرائیل کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 11:11 #
ایران کی جانب سے کویت پر بڑا حملہ

گزشتہ شب کویت میں ایران کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا۔

ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بڑی دھماکہ ہوا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈے پر حملے کی تصدیق کی، تاہم بتایا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، لیکن فائر بریگیڈ نے ابتدائی گھنٹوں تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور نقصانات کا جائزہ ابھی جاری ہے۔

بعد میں، کویت نے کہا کہ ایران کی جانب سے آنے والے چھ ڈرونز کو روکا گیا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 10:57 #
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی مرکز کو نشانہ بنایا

لبنانی گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے مطابق اس نے اوپر گلِیلیہ میں واقع بِریا بریکس کو میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 10:13 #
ہمیں نہیں لگتا کہ امریکہ مذاکرات کرے گا۔ ایرانی عوام کا ردِعمل

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق متضاد خبروں پر ایرانی عوام نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکہ مذاکرات کرے گا۔
تہران کے قریب واقع شہر کرج سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ وہ (امریکہ) مذاکرات کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’چاہے جنگ رک بھی جائے، یہ کسی نہ کسی وقت دوبارہ شروع ہو جائے گی،‘ اور ایران ’اس وقت مضبوطی سے قائم ہے۔

تہران میں ایک خاتون نے بھی اسی طرح کی رائے دی ان کا کہنا تھا کہ ’ٹرمپ مذاکرات کی بات کر کے وقت کے حصول کی کوشش میں ہیں تاکہ جنگ کو ایک اور مرحلے میں لے جا سکیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ان کے ساتھ کوئی معاہدہ کریں گے۔

20 سالہ ایک خاتون نے کہا کہ وہ ’بس چاہتی ہیں کہ ایک پلک جھپکیں اور یہ سب ختم ہو جائے۔

انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے اور میں کیسا محسوس کر رہی ہوں،‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’میں اگلے مراحل کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتی۔

تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ بند کیے جانے کے باعث ایران کے لوگ بڑی حد تک دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 09:30 #
پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل۔ بحرین۔ کویت اور اردن پر میزائل داغنے کا اعلان

ایرانی ٹی وی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے متعدد مُمالک پر اپنے ایک تازہ حملے میں میزائل داغے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل، بحرین، کویت اور اردن کی جانب میزائل داغنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اس اعلان کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 09:23 #
شمالی اسرائیل میں حملوں کے دوران سائرن کی آوازیں بج اٹھیں

اطلاعات کے مطابق شمالی اسرائیل، خاص طور پر مغربی اور بالائی گلیلی علاقوں میں راکٹ اور ڈرون حملوں کے باعث ہوائی حملے کی وارننگ سائرن بجنے لگے۔
اس دوران فضائی دفاعی نظاموں نے حملوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ سابقہ اطلاعات میں حزب اللہ اور ایران دونوں نے شمالی اسرائیل کو نشانہ بنانے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 09:09 #
حزب اللہ کا اسرائیلی بستی پر حملے کا دعویٰ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی بستی کریات شمونہ پر بدھ کی صبح کے وقت راکٹوں کی بارش” سے حملہ کیا۔

اسرائیلی طبی عملے نے بتایا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹوں سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 09:06 #
امریکہ-اسرائیل حملے کے بعد خوف سے ایرانی بچی جاں بحق

ایران میں یزد شہر میں 10 سالہ بچی دھماکے کی آواز سے پیدا ہونے والے “صدمے اور نفسیاتی دباؤ” کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔

رپورٹ میں یزد کے ڈپٹی گورنر کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ دھماکہ شہر سے باہر ایک فوجی مقام پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ہوا تھا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 08:48 #
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیل اور امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا اعلان

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کی 88ویں لہر شروع کر دی ہے۔

آئی آر جی سی کے مطابق شمالی اسرائیل میں فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی بریک کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کویت، اردن اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 08:17 #
سعودی عرب نے مزید 9 ڈرون مار گرائے

سعودی عرب کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک بار بار ہونے والی ڈرون حملوں اور ایک بیلسٹک میزائل کے حملوں کا جواب دے رہا ہے۔

وزارت کے مطابق، پچھلے 40 منٹ کے دوران، سعودی عرب نے مشرقی علاقے میں مزید 9 ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا۔

وزارت نے ڈرونز کے اصل مقام یا کسی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 08:12 #
ایشیا میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بدھ کے روز ایشیا میں ابتدائی کاروباری اوقات کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُن بیانات کو قرار دیا جا رہا ہے کہ جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ’ابھی‘ جاری ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت چھ اعشاریہ پانچ فیصد کم ہو کر 97 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ایک دن پہلے یہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

امریکہ میں ٹریڈ ہونے والے تیل کی قیمت چھ فیصد کم ہو کر 86 اعشاریہ 77 ڈالر تک آ گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے باوجود یہ اب بھی ایران جنگ کے آغاز سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 08:08 #
لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے 6 افراد جاں بحق۔ درجنوں زخمی

بدھ کی صبح لبنان میں صیدا کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی دفاعی افواج کے حملوں میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدلون قصبے پر ’اسرائیلی فوج کے حملوں میں چار افراد جان سے گئے جبکہ میہ میہ پناہ گزین کیمپ میں ایک کثر منزلہ عمارت پر حملے میں مزید دو افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح جنوبی لبنان کے شہر صور میں شہر کے العلم چوک پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 24 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:39 #
ایران کے جوہری بجلی گھر پر دوبارہ حملے کی اطلاع

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے ادارے کو آگاہ کیا کہ ایک اور میزائل نے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے احاطے کو ’نشانہ بنایا‘ ہے۔

ادارے کے مطابق ’ایران کے مطابق پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے اراکین بھی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ ایرانی انتظامیہ کے مطابق پاور پلانٹ بھی معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔‘

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے تنازع کے دوران جوہری تنصابات کے خطرات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ساری صورتحال میں ’انتہائی تحمل‘ سے کام لینے کی اپنی اپیل کو دہرایا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی ایران کے اس واحد فعال جوہری بجلی گھر جو جنوبی شہر بوشہر میں نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:29 #
اسرائیل نے ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا۔ لیون پینیٹا

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کوشہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔

لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:24 #
اسرائیلی فوج کی بیروت پر بمباری

اسرائیلی افواج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ عربی کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیلی افواج جنوبی لبنان پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,072 افراد ہلاک اور 2,966 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:16 #
اسرائیل پر میزائلوں کی بارش۔تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل، تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:11 #
پینٹاگون کی 3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82 ویں ایئربورن کمبیٹ بریگیڈ ایمرجنسی ریسپانس فورس ہے، اس بریگیڈ کو ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے ساتھ تعینات کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 07:08 #
وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ
ستمبر 2025 میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر دستخط کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بغل گیر ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے۔ خطے کی صورتحال اور کشدگی کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور عالمی امن و استحکام سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی عرب کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے سعودی سلامتی اور خود مختاری پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 06:55 #
ایران میں قیادت کی تبدیلی کو ٹرمپ نے رجیم چینج قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں نئی قیادت آئی ہے جسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آپریشن میں ایران کی پوری قیادت کو ختم کر دیا جو مسائل پیدا کرتی تھی، اب نیا گروپ آیا ہے دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات وہیں سے شروع کریں گے کہ تہران کے پاس ایٹمی صلاحیت اور یورینیم افزودگی ہونی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ہم نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے، اس کے پاس اب نیوی، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں ہے، یہاں تک کہ بات کرنے کیلیے بھی کوئی نہیں بچا، ہمیں معلوم نہیں کہ ایران میں کس سے بات کریں لیکن ہم اب درست افراد سے بات کر رہے ہیں۔

’ایران میں ہم جن سے بات کر رہے ہیں وہ ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ڈیل سے متعلق اب کیا بنتا ہے۔ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، مارکو روبیو اور جے ڈی وینس اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں، مذاکرات جاری ہیں اور تہران ڈیل چاہتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے کوئی ایک چیز بتا دیں جو بچی ہے، ایران میں ہم کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

اس دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایران پر بمباری جاری رہے گی؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ تہران ہم سے سمجھداری سے بات کر رہا ہے، بس ہم یہی کہتے ہیں ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔

Wednesday, 25 March 2026 – 06:46 #
کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ڈرونز نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع ایک ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔

کویت نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ترجمان عبداللہ الرَجہی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق نقصان صرف املاک تک محدود تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الرَجہی نے کہا کہ حکام نے فوری طور پر ایمرجنسی پروسیجرز نافذ کیے اور فائر بریگیڈز اور متعلقہ ادارے اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 06:38 #
آبنائے ہرمز سے صرف غیر جارحانہ جہاز ایرانی حکام کے تعاون سے محفوظ گزر سکتے ہیں۔ ایران

نیویارک میں ایران کے مشن برائے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غیر جارحانہ بحری جہاز، بشمول وہ جو دیگر ممالک کے ہیں یا ان سے وابستہ ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ طور پر گزر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ نہ لیں اور نہ ہی اس کی حمایت کریں اور ایران کی جانب سے وضع کردہ حفاظتی و سکیورٹی ضوابط کی مکمل پاسداری کریں۔

ایکس پر جاری بیان میں مشن کا کہنا ہے کہ ایسے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر اس محفوظ گزرگاہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Wednesday, 25 March 2026 – 06:30 #
تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

تہران کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

شہر کے وسطی حصے میں موجود ایک اور ذریعے نے بھی یہی اطلاع دی ہے۔

بریکنگ | Wednesday, 25 March 2026 – 06:19 #
ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں تباہی امریکی ٹی وی دکھانے لگے

ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی امریکہ کے ٹی وی چینل دکھانے لگے ہیں۔ فوکس نیوز نے اس رات ہونے والے ایک حملے کے بعد کے مناظر دکھائے ہیں۔ یہ سلسلہ جنگ خاتمے کیلئے پس پردہ بات چیت کے آغاز کے بعد شروع ہوا۔ اس سے قبل امریکی اور اسرائیلی میڈیا تل ابیب میں ہونے والی تباہی کو بڑی حد تک چھپا رہا تھا۔۔