وزیراعلیٰ مریم نوازکاعید پر زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےضروری اقدامات کیےجائیں

               
March 18, 2026 · شہر گزشت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےضروری اقدامات کیےجائیں،عوام کو ریلیف دینےکیلئےمحکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کریں،عید کے موقع پر گھروں کولوٹنےوالےغریب مسافروں کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےڈپٹی کمشنرزکو زائدکرایوں کی وصولی اورٹکٹ بلیک روکنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا،تمام بس سٹینڈز پرکرایہ نامےآویزاں کرنے،روزہ دارمسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے کا بھی حکم دیا۔

تمام بس سٹینڈزپرصفائی ستھرائی،انتظارگاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی