ترکیہ میں عید الفطر 20 مارچ (جمعہ) کو منانے کا اعلان

ترکیہ میں رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر محیط ہونے کے بعد یکم شوال المکرم اور عیدالفطر کا پہلا دن 20 مارچ کو ہوگا۔

               
March 18, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ: ترکیہ کی حکومت نے سائنسی تقویم اور فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ملک بھر میں عید الفطر 20 مارچ 2026 بروز جمعہ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے “دیانت” (Diyanet) کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر محیط ہونے کے بعد یکم شوال المکرم اور عیدالفطر کا پہلا دن 20 مارچ کو ہوگا۔ ترکیہ ان ممالک میں شامل ہے جو چاند کی رویت کے لیے جدید فلکیاتی حساب کتاب (Scientific Calculations) پر انحصار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں عید کی تاریخ کا اعلان پہلے سے کر دیا جاتا ہے۔

ترکیہ میں عید کے موقع پر 3.5 دن کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جو 19 مارچ (جمعرات) کی دوپہر سے شروع ہو کر 22 مارچ (اتوار) تک جاری رہیں گی۔