چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منانے کا اعلان
عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
فائل فوٹو
ریاض/دبئی/انقرہ: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک میں شوال المکر1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
سعودی سپریم کورٹ کے مطابق مملکت میں بدھ کی شام شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا، تاہم کسی بھی مقام سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غبار اور بادلوں کے باعث رویت میں دشواری پیش آئی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر جمعے کو ہوگی۔
ترکیہ میں فلکیاتی حسابات (Astronomical Calculations) کی بنیاد پر پہلے ہی عید الفطر کے لیے جمعہ 20 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ سنگاپور کی اسلامی مذہبی مجلس (MUIS) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہاں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور یکم شوال (عید الفطر) بروز جمعہ ہوگی