مکہ مکرمہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار
زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بارش کو رحمت قرار دیا۔
March 19, 2026 · بام دنیا
مکہ مکرمہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے اور عمرہ زائرین نے بارش کے باوجود طواف اور عبادات کا سلسلہ جاری رکھا۔
زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بارش کو رحمت قرار دیا۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔