طالبان پاکستان مخالف شدت پسند گروہوں سے اپنے روابط ختم کریں،امریکی انٹیلی جنس

پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کی ہیں

               
March 19, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس نے اپنی سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور سرحدی جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کی ہیں، جو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کے فوری ردعمل کے طور پر کی گئیں۔

امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ طالبان پاکستان مخالف شدت پسند گروہوں سے اپنے روابط ختم کریں۔