کویت کی گرینڈ مسجد نے عید کی نماز معطل کردی
یہ اقدام موجودہ کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا۔
March 19, 2026 · بام دنیا
کویت: کویت کی گرینڈ مسجد نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر عید کی نماز معطل کر دی ہے۔
کویتی حکام کے مطابق یہ اقدام موجودہ کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا۔
خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی، تاہم گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے بھی کھلے مقامات پر عید کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔