علی لاریجانی کا قتل باضابطہ اور غیر قانونی کارروائی ہے،پیوٹن
علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔
March 19, 2026 · بام دنیا
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی علی لاریجانی کا قتل باضابطہ اور غیر قانونی کارروائی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے بیان میں کہا کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔
قبل ازیں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی سخت مذمت کی جاتی ہے
اور خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔